16 مئی، 2024، 5:56 PM

حزب اللہ کے ہاتھوں صہیونی حکومت کا ریڈار سسٹم تباہ

حزب اللہ کے ہاتھوں صہیونی حکومت کا ریڈار سسٹم تباہ

حزب اللہ ڈرون حملہ کرکے صہیونی حکومت کا ریڈار سسٹم تباہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی حکومت کا ریڈار سسٹم تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی فوج کے اڈے ایلانیہ پر کئی ڈرون طیاروں سے حملہ کرکے صہیونی فضائیہ کے ڈرون سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوجی ریڈیو نے بھی کہا ہے کہ حزب اللہ کا ایک ڈرون مقبوضہ فلسطین کے شمال مشرق میں صہیونی فوجی مرکز پر گرا ہے۔

مقامی ذرائع نے فوجی مرکز کے اندر سے دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی ہے۔

علاوہ ازین حزب اللہ نے شبعا فارم میں بھی صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1923988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha